ڈونگا گلی:پولیس تھانہ ڈونگا گلی نے ایس ایچ او گل نواز خان کی قیادت میں افسران بالا کے حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ رکھا ہوا ہے گزشتہ روز ولایتی شراب کی بڑی مقدار کو برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،

دی ایس پی گلیات یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او گل نواز خان کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی ملزم محمد علی سے 43 بوتل ولایتی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے