معروف استاد و ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر جمعہ خان عباسی بدھ کو رضائے الہی سے وفات پا گے ،مرحوم نہ صرف ڈھیری کیالہ بلکہ ضلع ایبٹ آباد کی معروف شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے ،مرحوم طویل عرصے تک گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھیری کیالہ میں شعبہ تدریس سے وابستہ رہے اور ان کی طلبہ کی تعداد ہزاروں میں ہے ،مرحوم کی سیاسی وابستگیاں مسلم لیگ ن کے ساتھ تھیں ،حاجی جاوید عباسی مرحوم کے قریبی ساتھی شمار کیئے جاتے تھے جبکہ موجودہ رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی انہیں اپنا بزرگ اور ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہیں ،مرحوم نے ساری زندگی اصولوں پہ بسر کی جسکی وجہ سے ان کے مخالفین انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ کا اجتماع ڈھیری کیالہ کی تاریخ کا ایک بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے ،مرحوم آخری وقت تک صحت مندانہ زندگی بسر کر رہے تھے وفات سے ایک دن قبل لورہ بازار گے جبکہ بدھ کی نماز فجر بھی ادا کی مرحوم کی نماز جنازہ مفتی نادر خان نے پڑھائی ،مرحوم ماسٹر جمعہ خان کی تاریخ پیدائش 2 جون1946 جبکہ تاریخ وفات 17 جون ہے ۔۔وول نیوز
