
لورہ :مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کی بڑی کامیابی, سابق وی سی نائب ناظم سیری سترال سید ارباب حسین شاہ اپنے جنبے سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گے, قدیر اعوان نائب صدر تحصیل لورہ نامزد کر دہیےگے. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کی جانب سے اہم شخصیات اور برادریوں کو نماہندگی دینے سے متعدد شخصیات دوسری جماعتوں سے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں,

بدھ کو مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کے صدر افتخار احمد عباسی کی رہائش گاہ پہ ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سادات اور اعوان برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پہ سابق نائب ناظم وی سی سیری سترال سید ارباب حسین شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا, ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک مہابت اعوان,جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی,تحصیل صدر افتخار احمد عباسی, قیصر ندیم عباسی سمیت دیگر لیگی راہنماؤں نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔علاوہ ازیں مشاورتی میٹنگ میں قدیر اعوان کو مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کا متفقہ طور پر نائب صدر نامزد کیا گیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق نائب ناظم وی سی کوٹلی چوہدری اظہر بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر چکے تھے