ویلڈن ٹی ایم اے لورہ:عید القربان آپریشن مکمل

لورہ:ٹی ایم اے لورہ نے ملک فراست اعوان کی قیادت میں لورہ کی تاریخ میں پہلی بار عید القربان آپریشن خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا ہے ۔ٹی ایم او لورہ کی نگرانی میں پہلی بار مویشی منڈی کا انعقاد کیا گیا جہاں تمام ایس او پیز کے تحت منڈی کو آپریشنل رکھا گیا ،منڈی میں انے والے بیوپاری حضرات اور خریداروں کو سہولیات پہنچائی گئیں وہاں پر ہی صاف و شفاف لورہ مہم کے تحت آلائشیں سمیٹنے کے لیئے بیگز تقسیم کیے گے ،عید کے موقع پر ٹی ایم اے لورہ کا عملہ مکمل طور پر فعال رہا اور شہر بھر سے ٹی ایم اے کی گاڑی سے الائشیں جمع کی گئیں جنہیں بعد ازاں ٹھکانے لگایا گیا ،تحصیل لورہ کے شہریوں کی جانب سے ٹی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں