
لورہ :پاکستان تحریک انصاف تحصٰل لورہ کی سوشل میڈیا ٹیم کی عید ملن پارٹی تحریک انصاف کے مقامی راہنماء سردار خرم زراب عباسی کی رہائش گاہ واقع ڈھیری کیالہ میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل صدر فہد احسان عباسی ،جنرل سیکرٹری ظہیر حسین شاہ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز احمد ،،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ نواز عباسی ،فنانس سیکرٹری وحید عباسی ،نائب صدور عابد عباسی ،ملک ثاقب،سمیت یونین کونسل لورہ سے صدر رفاقت حسین چاہ ،جوائنٹ سیکرٹری ذخیر عباسی ،چوہدری طالب شریک ہوئے

مزید براں تحریک انصاف کے مقامی راہنماء یاسر عباسی،ناہید عباسی ،عاطف عباسی،عالمگیر عباسی سمیت دیگر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔عید ملن پارٹی میں تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کا پروگرام گھر گھر پہنچانےکے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا

عید ملن پارٹی میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جائیگی جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی پارٹی کے بیانیہ کو اجاگر کیا جائیگا۔۔۔