بیروت میں قیامت کا منظر ،ہولناک دھماکوں سے شہر کھلنڈر بن گیا ،50 جاں بحق ،سینکروں زخمی

وول نیوز نیٹ ورک(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکے سے کم از کم50 ہلاک اور27 سو افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے وزیر صحت حماد حسن نے کہا کہ بیروت میں ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہوا ہے۔ واقعے میں ہلاکتیں کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔ اس وقت شہر کے تمام اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقےلرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والی عمارتوں میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کا گھر بھی شامل ہے تاہم سعد حریری محفوظ ہیں

مقامی خبرایجنسی کے مطابق دھماکا ایک ایسے گودام میں ہوا ہے جہاں ضبط کیا گیا دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔ لبنان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گودام میں سال قبل ایک بحری جہاز سے ضبط کیا گیا سوڈیم نائٹریٹ رکھا گیا تھا اور اسے ضایع کیا جانا تھا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی اور دور تک عمارتیں اس کی شدت سے لرز گئیں۔
اس سے قبل لبنان کے وزیر صحت حماد حسن نے دھماکے میں سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔ علاوہ ازیں دھماکے کے مقام کی قریبی عمارتوں سےلی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دھماکے کی شدت کے باعث ہونے والی تباہی اور گردو ونواح میں پھیلنے والا دھواں دیکھا جاسکتا ہے۔ اب تک بیروت میں ہونے والے سے دھماکے سے 50ہلاکتیں اور27 سو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم لبنانی ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے دوسری جانب مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق دھماکے کی تباہ کاری کا دائرہ بیروت شہر میں بہت بڑے دائرے تک پھیلا ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان اپنے گھر سے محروم ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے بدھ کو ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں