لورہ:پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی لورہ نے کرورنا کے باعث پہلے سے ہی نڈھال بجلی صارفین پہ بھاری بلوں کی مد میں بجلی بم گرا دی اہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں بجلی صارفین نے وول نیوز نیٹ ورک سے رابطہ کیا ہے ،سماں گڑاگا سے تعلق رکھنے والے دوبئی میں مقیم پردیسی نے بتایا کہ اس کے گھر کا بل 28000 روپے بھجوایا گیا ہے گزشتہ ماہ بھی پیسکو آفس لورہ رابطہ کیا تھا تاہم انہوں نے “نذرانہ” وصول کرنے کے بعد یقین دھانی کرائی تھی کہ اگلے ماہ بل ٹھیک آئے گا اس بار دوبارہ بل اسی رقم کے تحت بھجوایا گیا ہے اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی سوال اٹھایا ہے کہ 15000 ماہانہ کا ملازم 28000 کا بل کیسے بھرے گا ،دوسری جانب راہی گڑھی سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ ڈھیری کیالہ کے بجلی صارفین کو کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ بجلی بل غلط آئے ہیں اگلی بار ٹھیک کر دیئے جائینگے ۔پیسکو کی چیرہ دستیوں کے خلاف تحصیل لورہ کے صارفین نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پیسکو لورہ کا قبلہ درست کیا جائے اور جن صارفین کے بل زیادہ آئے ہیں انہیں درست کیا جائے ،دوسری جانب بجلی صارفین کی جانب سے یہ بھی شکایت سامنے آئی ہے کہ پیسکو کے میٹر ریڈنگ اہلکار ماہانہ بنیادوں پر میٹر ریڈنگ نہیں کرتے ہیں اور اندازوں کے مطابق بلنگ کی جاتی ہے کچھ ماہ بعد جب ریڈنگ کی جاتی ہے تو صارفین کے ذمے اکھٹے یونٹ ڈال دیئے جاتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔۔۔۔
