مرتضی جاوید عباسی کی کھوئیاں آمد،نڑھوتر کھوئیاں روڈ کا وعدہ ،مختلف شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت

لورہ :
ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ کھوہیاں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے, نڑھوتر سے کھوییاں بہترین روڈ دیا جائے گا جبکہ ڈسپنسری اور سیکنڈری سکول بھی دیا جائے گا جبکہ
مسلم لیگ ن کو کھوہیاں سے بڑی کامیابی, تحریک انصاف کے ناہید شاہ ,ذاکر شاہ, سید ارباب شاہ, نیاز شاہ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا

.تفصیلات کے مطابق اتوار کو مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحصیل لورہ کے صدر افتحار احمد عباسی, سینئر راہنماء قیصر ندیم عباسی,سید ارباب شاہ,سید فاروق شاہ سمیت دیگر لیگی راہنماؤں کے ہمراہ کھوہیاں کا دورہ کیا اس موقع پہ عمائدین علاقہ نے نڑھوتر کھوییاں روڈ کی زبوں حالی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا


جس پر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پہ نڑھوتر کھوہیاں روڈ ہو گا اور یہ چنالی روڈ سے بھی بہتر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ میری جان بھی چلی جائے مگر ماوں بہنوں کو رسوا نہیں ہونے دونگا
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی مسلم لیگ ن نے کھوہیاں کے مسائل کے حوالے سے بہت کام کیے ہیں اور روڈ کے حوالے سے بھی 87 لاکھ کابھاری فنڈز مختص کروایا تھا جبکہ 30 لاکھ اس فنڈز سے علاوہ تھا اس کے باوجود عوام کی سفری مشکلات میں کمی نہ آسکی جو کہ افسوسناک امر ہے, جیپ حادثوں پہ دلی تکلیف ہوتی ہے


مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ روڈ کے ساتھ ساتھ کھوہیاں میں ڈسپنسری اور سیکنڈری سکول کے لیے بھی کام کیا جائے گا.
تحصیل صدر لورہ افتخار احمد عباسی نے کہا کہ ہماری جماعت نے پہلے بھی کھوہیاں پہ توجہ مزکور رکھی, 10 لاکھ روپے میں نے ریاٹی کے لیے دہیے تھے


علاوہ ازیں کھوہیاں کی اہم شخصیات سیدذاکر شاہ,سید نیاز شاہ, سید ارباب حسین شاہ اور ناہید شاہ سمیت پنڈال میں موجود اہلیان کھوہیاں نے مسلم لیگ ن میں با ضابطہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دھانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں