ایبٹ آباد()ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کی گلیات میں تعینات ٹریفک وڈسٹرکٹ نفری و افسران کے ساتھ 14اگست اور سیزن کے حوالے سے میٹنگ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کے حکم پر جی ڈی اے ہائوس نتھیاگلی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جسمیں اے سی گلیات امین الحسن،ڈی ایس پی گلیات یاسین جنجوعہ،ڈی ایس پی ٹریفک گلیات اعظم علی شاہ، مانیٹرنگ آفسر جی ڈی اے

وحید اللہ خان، شہنشاہ جنید اور اہلکار، ٹریفک پولیس کے اہلکار اور ٹورسٹ پولیس کے اہلکار شامل تھے۔ میٹنگ میں ٹورزم کے حوالے سے ایس او پی پر عمل دوآمد،ماسک کے استعمال، جگہ جگہ گندگی پھیلانا،سماجی فاصلہ، بازاروں میں پارکنک، روڈوں کی سائڈوں پر کھانا پکانا اور کھانا کھانا، گلیات میں قائم ٹریک جنمیں ایوبیہ ٹریک،لالا زار اور میر جانی ٹریک کے مقامات پر مناسب سیکورٹی کا بندوبست اورباقائدہ گشت کی جائےتاکہ ٹورسٹ کی حفاظت رہنمائی ہواور کسی قسم کے ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔اسکے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی ٹریفک گلیات اعظم علی شاہ کو جی ڈی اے کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر گلیات میں مختلف مقامات پر لائوڈسپیکر کے ذریعے ٹورزم ایس او پی کی مشتہری حوالے سے اعلانات کیے جائے۔چھانگاگلی اور ہرنو میں رجسٹر رکھے جائیں تاکہ گاڑیوں کی تعداد کا تعین کیا جا سکے اور ٹورسٹ کے لیے ماسک اور پمفلٹ رکھے جائیں ۔
آخر میں ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے افسران اور ٹریفک اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کو بھرپور منظم انداز میں گزارے۔