لورہ میں مون سون شجرکاری کا افتتاح؛ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان نے پودا لگایا

لورہ:ٹی ایم اے لورہ نے مون سون شجرکاری کا افتتاح کر دیا ہے ،گزشتہ روز ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان نے ٹی ایم اے سیکرٹریٹ کے لان میں پودا لگا کے مون سون شجرکاری کا افتتاح کیا ہے اس موقع پر ٹی ایم اے کا عملہ اور ٹائیگرز فورس کے رضاکار بھی موجود تھے

لورہ میں مون سون شجرکاری کا افتتاح

ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تحصیل لورہ کو صاف و شفاف اور روشنیوں کا مسکن بنائیں گے ،درخت ہمارا مستقبل ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر شہری کم سے کم دو پودے ضرور لگائے تاکہ تحصیل لورہ کلین کے ساتھ ساتھ گرین بھی نظر آئے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں