ڈی پی او ایبٹ آباد کا دورہ ہولی فیملی راولپنڈی ،شہریار کی عیادت ،ورثاء کو تسلی،ملزمان کے خلاف نیا مقدمہ درج،ساتوں ملزمان گرفتار

شہریار تشدد کیس میں مطلوب ملزمان گرفتار
ضلع پولیس سربراہ کا ہسپتال کا دورہ شہریار کے ورثاء نے ملزمان کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے متعلق ڈی پی او ایبٹ آباد کو آگاہ کیا جس پر تھانہ بکوٹ میں ملزمان کے خلاف شہریار کے خاندان کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا


تفصیلات کے مطابق بکوٹ کے رہائشی شہریار پر تشدد کرنے والے تمام ملزمان کو ایبٹ آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ایبٹ آباد پولیس کے مسلسل پریشر کے بعد ملزمان نے ایبٹ آباد اور پنجاب کی عدالتوں سے ضمانتیں قبل از گرفتاری کروا لی تھیں جن کی آئیندہ تاریخ 09 ستمبر مقرر ہوئی آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس جناب ثنا ء اللہ عباسی اور ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے گزشتہ روز پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اس دوران شہریار کی عیادت اورشہریار کے ورثان سے ملاقات کی جبکہ آئی جی کے پی کے اور ڈی آئی جی ہزارہ کی طرف سے فروٹ اور پھول بھی پیش کیے اس دوران شہریار کے ورثاء نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو تحریری درخواست دی کہ ملزمان انہیں گھر میں آ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بکوٹ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 174جرم 452/506-ii پی پی سی درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے ملزمان آفاق احمد ولد محمد صادق، جمال صغیر ولد محمد صغیر، حسین ارخاب ولد ارخاب، عادل ولد رشید، رحمت حسین ولد عبدالغفور ساکنان بیروٹ شامل ہیں کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیاہسپتال وزٹ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے شہریار کی فیملی کو میرٹ پر تفتیش اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کروائی جبکہ شہریار کے فیملی ممبران کی طرف سے ضلعی پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی اب تک کی کاروائی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایبٹ آباد پولیس اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے مظلوم شہریار کو باہم انصاف کی فراہمی ممکن بنائے گی۔
ترجمان ایبٹ آباد پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں