اسلام آباد :پی ایف یو جے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے پی کے شاہد چوہدری کا دورہ نیشنل پریس کلب ،نومنتخب صدر شکیل انجم کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو شاہد چوہدری نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر جرنلسٹس پینل کے صدارتی امیدوار شکیل انجم کو مبارکباد دی ،جرنلسٹس پینل کے نام اپنے پیغام میں شاہد چوہدری نے کہا کہ نیشنل پریس کلب آزادی اظہار رائے کا اہم مورچہ ہے ،جرنلسٹس پینل کی قیادت جس طرح پی ایف یو جے کے پیلٹ فارم پر جہد وجد کر رہی ہے اسی طرح نیشنل پریس کلب سے بھی آزادی صحافت کی اواز کو تقویت ملے گی ۔۔
