دختر حویلیاں :شائستہ چوہدری ایڈوکیٹ کی نیشنل پریس کلب آمد ،نومنتخب صدر کو پھولوں کا گلدستہ دیا ،مرحومہ صحافی بابرہ رضوی کی کتاب تحفہ میں دی گئ

اسلام آباد:چیئر پرسن ختم نبوتﷺ شائستہ چوہدری ایڈوکیٹ نے نیشنل پریس کلب میں جرنلسٹس پینل کی کامیابی پر نو منتخب صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ دیا اس موقع پر انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح شکیل انجم کی قیادت میں نیشنل پریس کلب آزادی اظہار رائے کے لیئے اپنی گراں قدر خدمات جاری رکھے گا

سابق سیکرٹری فنانس اصغر چوہدری ،ممبر گورننگ باڈی رانا کوثر اور سنیئر صحافی اے ڈی عباسی شائستہ چوہدری ایڈوکیٹ کو معروف صحافی بابرہ رضوی کی کتاب پیش کر رہے ہیں

علاوہ ازیں انہیں معروف صحافی بابرہ رضوی جو کہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں ان کی کتاب رخ شناسائی کا تحٖفہ دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں