مرتضی جاوید عباسی نے ایوب آفریدی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی

حویلیاں(بیورو رپورٹ )مسلم لیگ ن خیبر پختونخواء کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے مسلم لیگ ن کے غیرآئینی ضلعی صدر ایوب آفریدی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی،کسی کو مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھیرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے جو بھی میاں نواز شریف کی آواز بنے گا ہمارے لئے قابل احترام ہے ،جیپ پر کھڑے ہو کر الیکشن لڑنے والے بھی نواز شریف کی تصویر اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری جنرل مرتضی جاوید عباسی،ضلعی صدر ملک محابت اعوان، سیکرٹری جنرل ذوالفقار جاوید عباسی، تحصیل صدر حاجی فریدخان جدون،سردار مشتاق اور محمد نبیل عباسی نے سلطان پور میں سابق امیدوار کینٹ بورڈ حویلیاں سردار سیداکثرخان کی مسلم لیگ ن میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ملک خارجی اور داخلی طور پر تنہا ہو چکا ہے مرتضی جاوید عباسی نے پانچ رکنی مذاکراتی ٹیم قابل احترام ممبران پر مشتمل تھی جبکہ ایبٹ آباد میں موجود پانچ کا ٹولہ جو انتشار پھیلا رہا ہے پارٹی ان کو وارن کرتی ہے کہ وہ اپنی روش بدلیں انہوں نے کہا کہ حویلیاں شہر اور کینٹ کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ دیا ہے مرتضی جاوید عباسی نے جو لوگ مشکل وقت میں پارٹی میں گروپ بندی پیدا کر رہے ہیں میاں نواز شریف کے ساتھی ان کی سیاست کو ختم کردیں گے اس موقع پر سابق امیدوار کینٹ بورڈ حویلیاں سردار سیداکثرخان نے اپنے جنبے سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل مرتضی جاوید عباسی، ملک محابت اعوان اور ذوالفقار عباسی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں