اسلام آباد:نیشنل پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری سکھ کیمونٹی نے سنیئر صحافی سردار ہرمیت سنگھ جنرل نشستوں پر بظور ممبر گورننگ باڈی کامیابی حاصل کی ہے جہاں مجموعی طور پر سخت مقابلے کا امکان تھا اور پریس کلب کے الیکشن میں کلین سویپ کرنے والے جرنلسٹس پینل کے مد مقابل پینل آزاد گروپ کی جانب سے نامزد کردہ ہرمیت سنگھ کو کامیابی ملی ہے ان کے گروپ سے صرف ایک مزید امیدوار فیض پراچہ کامیاب ہو سکے ہیں

دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو نیشنل پریس کلب میں موجود ممبرز کے تناسب سے سیکھ کیمونٹی سے صرف سردار ہرمیت سنگھ ہی نیشنل پریس کلب کے کونسل ممبر ہیں گو کہ مسیح برادری سے ممبران کی تعداد کافی ہے اس کے باوجود مجموعی ووٹوں کے تناسب سے یہ تعداد ایک فیصد بھی نہیں بنتی ہے ،دوسری جانب سردار ہرمیت سنگھ 27 سو سے زائد پریس کلب ممبران میں سے اکیلے ہی سنگھ کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں
سردار ہرمیت سنگھ کی کامیابی پر جہاں انہیں اپنے دوست یار مبارکبادیں دے رہے ہیں وہاں انہیں مخالف پینل سے بھی بھرپور پزیرائی مل رہی ہے نومنتخب صدر نیشنل پریس کلب شلکیل انجم سمیت گروپ لیڈر افضل بٹ اور دیگر اراکین انہیں مبارکبادیں اور پھولوں کے گلدستے پیش کر رہے ۔واقفان حال کا کہنا ہے کہ یہی حقیقی چہرہ ہے کہ ایک اقلیتی رکن کو منتخب صدر سے زیادہ عزت دی جا رہی ہے

۔دوسری جانب ووٹرز کا کہنا ہے کہ سردار ہرمیت سنگھ پہلی بار الیکشن میں آئے ہیں صرف اس نشست پر ہم نے پینل نہیں دیکھا بلکہ سردار ہرمیت سنگھ کی حوصلہ افزائی کے لیئے ووٹ کیا ہے ۔۔۔