ایبٹ آباد:سینی ٹیشن ملازمین تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے پہ سراپا احتجاج

ایبٹ آباد ( )تحصیل میونسپل کمیٹی اور کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے سینی ٹیشن ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ ،ملازمین سڑکوں پر نکل آئے،جمعہ کے روز وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر سینی ٹیشن ورکر یونین نے ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ورکرز قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے ملازمین کش بجٹ پیش کر کے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے ،ملک میں مہنگائی بے قابو ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو منی بجٹ کے زریعے آ سمان تک پہنچایا گیا جب تنخواہوں میں اضافہ کا وقت آیا تو ملازمین کو بھول گئے ,مقررین کا کہنا تھا حکومت عوام کے علاوہ ملازمین کو بھی ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،اس موقع پر ملازمین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور بجٹ کو ملازمین کش قرار دیتے ہو ہے فوری تنخواہوں کو مہنگاہی کے تناسب سے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں