لورہ:کھوہیاں کے نوجوانوں کی پکار رنگ لے آئی, پاک پی ڈبلیو ڈی حکام کی جانب سے نڑھوتر کھوہیاں روڈ کے سروے کا کام شروع کر دیا گیا, سروے کے لیے ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو احکامات دہیے تھے

.تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاک پی ڈبلیو ڈی سروے ٹیم نے نڑھوتر تا کھوہیاں روڈ کے سروے کا اغاز کیا ہے اس موقع پر سرکاری حکام, عمائدین علاقہ مشتاق شاہ ارباب حسین شاہ, رزاق حسین شاہ زاکر حسین شاہ, ناہید حسین شاہ, قیصر ندیم عباسی, نیاز علی شاہ ,صوبیدار(ر)فرمان عباسی,خیبر عباسی ,الطاف عباسی,طارق عباسی سمیت دیگر لوگ موجود تھے

مقامی عمائدین علاقہ کی جانب سے اس انتہائی ضرورت کے حامل روڈ کے سروے کو خوش آئند قرار دیا ہے
عوامی حلقوں کے مطابق مزکورہ روڈ پہ ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث بزرگوں, خواتین و بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بالخصوص مریضوں کو ہسپتال پہنچانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے

کھوہیاں روڈ کے حوالے سے نوجوانوں نے ایک باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا تھا جس میں بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا

قبل ازیں ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی کی جانب سے بھی اس روڈ کے لیے 25 لاکھ روپے مختص کئے گے تھے جبکہ گزشتہ دنوں ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کھوہیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلیک ٹاپ روڈ کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو مزکورہ روڈ کی فزیبلٹی بنانے کے لیے سروے کا لکھا تھا جس پر گزشتہ روز تقریبا پانچ کلو میٹر روڈ کا سروے مکمل ہوا ہے……