بلدیاتی انتخابات کے خواہشمندوں کے لیئے بڑی خبر

اسلام آباد(رپورٹ:اصغر چوہدری)وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیئے اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ 2 اکتوبر کو پشاور میں طلب کر لیا۔جمعرات کو پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو چیف منسٹر کے دستخطوں سے وزیر خزانہ خیبر پختونخواء،وزیر بلدیات،وزیر قانون،وزیر محنت خیبر پختونخواء سمیت معاونین وزیر اعلیٰ ،سیکرٹری بلدیات اور ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواء کو بھجوائی جانے والی چھٹی میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 2 اکتوبر دن گیارہ بجے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والی میٹنگ میں لازمی شرکت کریں ،،چھٹی میں ون پوائنٹ ایجنڈا “ڈسکشن آن لوکل گورنمنٹ الیکشن رکھا گیا ہے ۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں