ایم پی اے نذیر احمد عباسی کا سیر شرقی بھتیاں کا دورہ ،ترقیاتی سکیموں پر گفتگو

لورہ:وول نیوز

ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 36 نذیر احمد عباسی نے یونین کونسل سیر شرقی کے علاقے لوہر بھتیاں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے سنیئر راہنماء سردار وقاص احمد،،اجمل عباسی،چوہدری شبیر،عمران عباسی،سردار فضل ہادی،چوہدری مظہر، چوہدری لطیف،راشد گوجرسمیت دیگر مقامی قیادت موجود تھی اس موقع پر مختلف جاری ترقیاتی سکیموں پر غور کیا گیا۔

لیراں دھگان روڈ کے لکیئے 35 لاکھ روپے،بھتیاں کے مختلف تین سڑکوں کے لیئے 30 لاکھ،پھدران سیر غربی روڈ کے لیئے 40 لاکھ روپے،بنواڑی روڈ کے لیئے 35 لاکھ اس کے علاوہ سیر شرقی کے لیئے دو واٹر سپلائی سیکم جن میں نیلوئی اور تروڑ،لیراں سمنوائی کے لیئے دو کروڑ سے زائد کے فنڈز دیئے گے ہیں

علاوہ ازیں لیراں ڈسپنسری کی تکیمل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔واضح رہے کہ ایم پی اے نذیر عباسی کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی سکیموں پر زور و شور سے کام جاری ہے ۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں